پنجاب پولیس اور پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے تعاون سے سنٹرل پولیس آفس میں ہیلتھ سکریننگ کیمپ ختم ہو گیا۔
تین روزہ ہیلتھ سکریننگ کیمپ 850 سے زائد اہلکاروں نے ہیپاٹائیٹس، شوگر سمیت دیگر ٹیسٹ کروائے۔
بلڈ پریشر، دمہ، سانس کی بیماریوں،ذہنی مسائل اور پی سی آر ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ ہیپاٹائیٹس سے تحفظ کی ویکسین بھی لگائی گئی۔
اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے مستقبل میں بھی مزید اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر
-پولیس ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ کیلئے پنجاب پولیس اور پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے تعاون سے سنٹرل پولیس آفس میں لگایا گیا تین روزہ ہیلتھ سکریننگ کیمپ ختم ہو گیا۔ ہیلتھ سکریننگ کیمپ کے آخری روز ملازمین کا بھرپور رش رہا، سٹاف و اہلکاروں نے ٹیسٹ کروائے اور ڈاکٹرزسے مشاورت بھی حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق ہیلتھ سکریننگ کیمپ میں 850 سے زائد اہلکاروں نے ہیپاٹائیٹس، شوگر سمیت دیگر ٹیسٹ کروائے۔اہلکاروں کے بلڈ پریشر، دمہ، سانس کی بیماریوں،ذہنی مسائل اور پی سی آر ٹیسٹ بھی کئے گئے جبکہ ہیپاٹائیٹس سے تحفظ کیلئے کیلئے سٹاف وملازمین کو ویکسین بھی لگائی گئی۔۔13 دسمبر کو شروع ہونے والے کیمپ کے تینوں روز پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے جانفشانی سے فرائض سر انجام دئے۔ اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی عمارہ اطہر نے کہاکہ پولیس ملازمین کی سہولت کیلئے محکمہ سیکنڈری اینڈ ہیلتھ کئیر کا سکریننگ کیمپ قابل ستائش رہا جس سے سنٹرل پولیس آفس کے سینکڑوں ملازمین کو اپنی صحت کی سکریننگ کا موقع میسر آیا۔انہوں نے کہاکہ اہلکاروں کی ویلفئیر کیلئے مستقبل میں بھی مزید اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گاتاکہ وہ مزید تندہی اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرسکیں۔
(ہینڈ آؤٹ 545 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

