رواں سال کمپلینٹ سنٹر 1787 پر موصول 94 فیصد شکایات کو حل کر دیا گیا

Dec 17, 2022

  لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سال 2022میں آئی جی پنجاب کمپلینٹ سنٹر 1787 پر موصول ہونے والی 94 فیصد شکایات کو حل کر دیا گیا، بقیہ 6 فیصد شکایات پر کارروائی مکمل جوتکمیل کے آخری مراحل میں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ آئی جی کمپلینٹ سنٹر 1787کی کارکردگی رواں سال پہلے سے بہتر رہی ہے،رواں برس موصول ہونے والی مجموعی شکایات میں سے 120887 شکایات حل کی گئیں جبکہ صرف 8 ہزار شکایات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جنہیں بہت جلد حل کر لیا جائے گا   ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ رواں برس صوبائی دارالحکومت لاہور سے 23718 شکایات بروقت حل کر دی گئیں، شیخوپورہ ریجن سے 10600 شکایات حل،گوجرانوالہ ریجن سے 16405 شکایات حل جبکہ فیصل آباد ریجن سے 15762 شکایات حل کی گئیں ملتان ریجن سے 12653 شکایات حل جبکہ بہاولپور ریجن سے 11256 شکایات حل کی گئیں ساہیوال ریجن سے 8978 شکایات حل جبکہ راولپنڈی ریجن سے 7495 شکایات حل کی گئیں۔ڈی جی خان ریجن سے 7257 شکایات حل جبکہ سرگودھا ریجن سے 5743 شکایات حل کی گئیں۔

(روز نامہ پاکستان)

***********