پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے احسن اقدام۔ ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا اہتمام
سنٹرل پولیس آفس میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے تعاون سے تین روزہ ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا آغاز آج (13 دسمبر)ہو گا۔
کیمپ میں پولیس ملازمین ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی، ٹی بی اور متعدی بیماریوں کی تشخیصی ٹیسٹ اور ادویات لے سکیں گے۔
ملازمین ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، سانس کی بیماریوں کی سکریننگ، ذہنی مسائل، پی سی آر ٹیسٹ کروا سکیں گے۔
پولیس ہیومن ریسورس کی بہترین ویلفیئر اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر
۔پولیس ملازمین کی ویلفیئر اور انہیں میڈیکل ٹیسٹوں کی فری سہولت فراہم کرنے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں تین روزہ ہیلتھ سکریننگ کیمپ کااہتمام کیا گیا ہے جس میں پولیس ملازمین ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی، ٹی بی سمیت مختلف متعدی بیماریوں کی تشخیصی ٹیسٹ اور ادویات لے سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے تعاون سے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں تین روزہ ہیلتھ سکریننگ کیمپ آج تیرہ دسمبر سے شروع ہورہا ہے۔ 13 سے 15 دسمبر تک جاری کیمپ میں پولیس ملازمین ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی، ٹی بی اور متعدی بیماریوں کی تشخیصی ٹیسٹ اور ادویات لے سکیں گے جبکہ کیمپ میں ملازمین ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، سانس کی بیماریوں کی سکریننگ، ذہنی مسائل، پی سی آر ٹیسٹ کروا سکیں گے۔ اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر نے بتایا کہ پولیس ہیومن ریسورس اور فورس کی بہترین ویلفیئر اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس حوالے سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے تعاون سے تین روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں سنٹرل پولیس آفس میں تعینات ملازمین کو مختلف بیماریوں کے فری ٹیسٹ اور ادویات کی سہولت حاصل ہوگی۔ اے آئی جی ایڈمن نے کہاکہ پولیس ملازمین کو دوران ڈیوٹی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
(ہینڈ آؤٹ 543 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
Press Release Date:
Monday, December 12, 2022