سنٹرل پولیس آفس میں 3روزہ ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا آج سے آغاز

Dec 13, 2022

لاہور (کر ائم رپو رٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے تعاون سے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں تین روزہ ہیلتھ سکریننگ کیمپ آج تیرہ دسمبر سے شروع ہورہا ہے  15 دسمبر تک جاری کیمپ میں پولیس ملازمین ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی، ٹی بی اور متعدی بیماریوں کی تشخیصی ٹیسٹ اور ادویات لے سکیں گے جبکہ کیمپ میں ملازمین ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، سانس کی بیماریوں کی سکریننگ، ذہنی مسائل، پی سی آر ٹیسٹ کروا سکیں گے۔ اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر نے بتایا کہ پولیس ہیومن ریسورس اور فورس کی بہترین ویلفیئر اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس حوالے سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے تعاون سے تین روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں سنٹرل پولیس آفس میں تعینات ملازمین کو مختلف بیماریوں کے فری ٹیسٹ اور ادویات کی سہولت حاصل ہوگی۔ اے آئی جی ایڈمن نے کہاکہ پولیس ملازمین کو دوران ڈیوٹی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(روز نامہ پاکستان)

*************