ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس میں شامل افسران کا سنٹرل پولیس آفس لاہور کا مطالعاتی دورہ
شرکاء کو پنجاب پولیس کی جرائم کنٹرول پالیسی، پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس سمیت آپریشنل طریقہ کار بارے آگاہ کیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے زیر تربیت افسران کے وفد کو پنجاب پولیس کی جدید سروسز اور ورکنگ بارے بریفنگ دی۔
صوبے میں جرائم کنٹرول کیلئے آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ اورجدید سروسز کو فروغ دیا جارہا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب
جرائم کی رجسٹریشن سے منظم جرائم کے خاتمے میں مدد مل رہی ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید
پولیس اور عام شہری میں اعتماد کی فضا قائم رکھنے کے لیے اوپن ڈور پالیسی اپنائی گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید
وفد کے شرکاء نے پنجاب پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پولیس پنجاب ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صوبے میں جرائم کنٹرول اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے اور پولیس اور عام شہریوں میں اعتماد کی فضا قائم رکھنے کے لیے اوپن ڈور پالیسی اپنائی گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ جرائم کی فری رجسٹریشن سے منظم جرائم کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے جبکہ انویسٹی گیشن کے نظام کو موثر سپرویژن سے مزید فعال بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس میں احتساب کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے اور پہلے جزا پھر سزا کی پالیسی کے تحت پیشہ ورانہ امور کو چلایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں 35 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس میں شامل افسران سے گفتگو کرتے اور انکے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد میں زیر تربیت 35 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس میں شامل افسران نے سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد میں 8 خواتین افسران سمیت 16 زیر تربیت افسران اور سپورٹنگ سٹاف شامل تھے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ ذوالفقار حمید نے وفد میں شامل افسران کو سنٹرل پولیس آفس آمد پر خوش آمدید کہا۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے زیر تربیت افسران کو پنجاب پولیس کی جدید سروسز اور ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ شرکاء کو پنجاب پولیس کے پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس، سپیشلائزڈ فورسز سمیت دیگر آپریشنل طریقہ کار بارے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے بعد زیر تربیت افسران نے پنجاب پولیس کے پیشہ ورانہ امور بارے سوالات بھی پوچھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس خدمت مراکز سے ہر ماہ لاکھوں شہری مستفید ہو رہے ہیں جبکہ عوامی آگاہی، رابطہ کاری اور شہروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ وفد کے شرکاء نے پنجاب پولیس کے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی آر اینڈ ڈی، ڈی آئی جی ٹریننگ، اے آئی جی ٹریننگ، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ 541 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************


Press Release Date:
Thursday, December 8, 2022