پنجاب پولیس کی ویلفیئر برانچ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل / میڈیکل بلز کیلئے ایک کروڑ سے زائد فنڈز جاری

پنجاب پولیس کی ویلفیئر برانچ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل / میڈیکل بلز کیلئے ایک کروڑ سے زائد فنڈز جاری
 
دوران ڈیوٹی زخمی یا مختلف عارضوں کے شکار ملازمین کو علاج کے اخراجات کیلئے تقریبا ایک کروڑ دس لاکھ روپے مل جائیں گے۔
 
 پولیس ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس 30 نومبر کو منعقد ہوا جس میں 24 اہلکاروں کیلئے 2375752 روپے مالی امداد کی منظوری دی گئی۔
 
86 لاکھ روپے موجودہ مالی سال 2022 -23 کے دوران میڈیکل بلز کی ادائیگی کیلئے بطور میڈیکل گرانٹ اضلاع کو دئیے گئے ہیں۔
 
ویلفیئر برانچ پولیس فورس کی ویلفیئر اور دیکھ بھال کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین
 
پنجاب پولیس کی ویلفیئر برانچ فورس میں شامل اہلکاروں کی بہترین فلاح و بہبود کیلئے شب و روز سرگرم عمل ہے اور اسی حوالے سے دوران ڈیوٹی مختلف عارضوں کا شکار ہونے والے50 اہلکاروں کی مالی اعانت کیلئے ایک کروڑ سے زائد فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس 30 نومبر کو منعقد ہوا جس میں 24 اہلکاروں کے علاج اخراجات کیلئے 2375752 روپے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی جبکہ86 لاکھ روپے موجودہ مالی سال 2022 -23 کے دوران میڈیکل بلز کی ادائیگی کیلئے بطور میڈیکل گرانٹ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع کو جاری کئے گئے ہیں اور یہ رقم 26 علیل اہلکار اپنے مقامی متعلقہ ضلعی پولیس آفس سے میڈیکل بلز کی ادائیگی کیلئے وصول کر لیں گے۔
    ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب غازی صلاح الدین نے کہاکہ پولیس فورس کی بہترین ویلفیئر اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی آئی جی پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس کی ویلفیئر برانچ پولیس فورس کی ویلفیئر اور دیکھ بھال کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور اسی مد میں دوران ڈیوٹی زخمی یا مختلف عارضوں کے شکار ملازمین کو علاج کے اخراجات کیلئے تقریبا ایک کروڑ دس لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس کی ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس بھی باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے اور مستقبل میں بھی دستیاب فنڈز کے موثر استعمال سے فورس کی بہترین ویلفیئر میں کوئی کمی نہیں چھوڑی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 540)

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, December 7, 2022