Dec 10, 2022
منڈی بہاؤ الدین (نامہ نگار )ایک اوراشتہاری پولیس میں بھرتی کی کوشش پرپکڑاگیا،تعداد2ہوگئی،چیئرمین بورڈ ناصر محمود ستی آر پی او راولپنڈی کی زیر نگرانی سیکرٹری بورڈ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا اور ممبر بورڈ ایس پی رضوان طارق نے بھرتی ہونے والے امیدواروں کے قد اور چھاتی کی پیمائش کا معائنہ کیا۔
بائیو میٹرک چیکنگ کرنے پر عدالتی مفرور اسامہ حسن فاروقی پکڑا گیا، امیدوار عدالتی مفرور کا درخواست نمبر 942 تھا جو پولیس لائن میں میئرمنٹ کیلئے آیا تھا جو منڈی بہاؤالدین پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کو تھانہ سول لائن میں پابند سلاسل کر دیا گیا ،یادرہے کہ دو روزقبل بھی قاسم خان نامی شخص پولیس میں بھرتی کیلئے آیاتھالیکن چوری کے مقدمہ کااشتہاری نکلاجسے گرفتارکرلیاگیا۔
(روز نامہ دنیا)
***********