پچاس پولیس اہلکاروں کی مالی اعانت کیلئے ایک کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری

Dec 08, 2022

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کی ویلفیئر برانچ فورس میں شامل اہلکاروں کی بہترین فلاح و بہبود کیلئے شب و روز سرگرم عمل ہے اور اسی حوالے سے دوران ڈیوٹی مختلف عارضوں کا شکار ہونے والے50 اہلکاروں کی مالی اعانت کیلئے ایک کروڑ سے زائد فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس 30 نومبر کو منعقد ہوا جس میں 24 اہلکاروں کے علاج اخراجات کیلئے 2375752 روپے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی جبکہ86 لاکھ روپے موجودہ مالی سال 2022 -23 کے دوران میڈیکل بلز کی ادائیگی کیلئے بطور میڈیکل گرانٹ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع کو جاری کئے گئے ہیں اور یہ رقم 26 علیل اہلکار اپنے مقامی متعلقہ ضلعی پولیس آفس سے میڈیکل بلز کی ادائیگی کیلئے وصول کر لیں گے۔

(روز نامہ پاکستان)

 

**********