5ویں نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان پولیس ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

 5ویں نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان پولیس ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی
پولیس کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں تین گولڈ، ایک سلور اور تین برونز میڈل حاصل کئے۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان کی ہدایت پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی۔
چیف سپورٹس آفیسر پاکستان پولیس غازی صلاح الدین نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات دئیے۔
قومی مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے تمام کھلاڑی پاکستان پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ چیف سپورٹس آفیسر پاکستان پولیس
کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کاسلسلہ جاری رہے گا۔ غازی صلاح الدین

ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان کی ہدایت پر چیف سپورٹس آفیسر غازی صلاح الدین نے نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 5ویں نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان پولیس ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جنہیں چیف سپورٹس آفیسر پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ غازی صلاح الدین نے اپنے دفتر مدعو کرکے تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا۔
5ویں نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان پولیس ٹیم کے کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں تین گولڈ، ایک سلور اور تین برونز میڈل حاصل کئے۔ 60کلو گرام کی کیٹیگری میں بلوچستان پولیس کے کانسٹیبل عبدا لصبور نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔63کلو گرام کی کیٹیگری میں بلوچستان پولیس کے کانسٹیبل سہیل احمد نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 81کلو گرام کی کیٹیگری میں بلوچستان پولیس کے کانسٹیبل محمد عباس نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 51کلو گرام کی کیٹیگری میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل محمد صدیق نے سلورمیڈل حاصل کیا۔67کلو گرام کی کیٹیگری میں بلوچستان پولیس کے کانسٹیبل شیر محمدنے برانزمیڈل حاصل کیا۔ 57کلو گرام کی کیٹیگری میں بلوچستان پولیس کے کانسٹیبل اورنگ زیب نے برانزمیڈل حاصل کیا۔ 54کلو گرام کی کیٹیگری میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل حیدر علی نے برانزمیڈل حاصل کیا۔ نیشنل چیمپئن شپ میں واپڈا، پولیس، ریلوے،پاکستان پولیس سمیت دیگر قومی اداروں کے اتھلیٹس نے حصہ لیا تھا۔ پاکستان پولیس سپورٹس ٹیم چاروں صوبوں کی پولیس فورسز کے کھلاڑیوں کی مشترکہ ٹیم ہے جنہوں نے  5ویں نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ چیف سپورٹس آفیسر پاکستان پولیس غازی صلاح الدین نے کہاکہ قومی مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے تمام کھلاڑی پاکستان پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں اورکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کاسلسلہ جاری رہے گا۔

(ہینڈ آؤٹ 539 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, December 6, 2022