آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا شامکے بھٹیاں لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا شامکے بھٹیاں لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کا نوٹس
 سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب،لاہور پولیس نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیدی۔
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے لاہور پولیس کے دونوں جوان ہمارا فخر ہیں۔۔آئی جی پنجاب
سپروائزری افسران دونوں شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر کا بھرپور خیال رکھیں۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے شامکے بھٹیاں لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، انہیں ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔دونوں شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنزلاہور میں اداکردی گئی جبکہ لاہور پولیس نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے شہید اے ایس آئی محمد عاصم اور کانسٹیبل محمد شاہد کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے لاہور پولیس کے دونوں جوان ہمارا فخر ہیں۔۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ محکمہ پولیس ان سپوتوں کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران دونوں شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر کا بھرپور خیال رکھیں اور انکی سہولت اور مشکلات کے ازالے کیلئے ترجیحی اقدامات میں کوئی کمی نہ آنے پائے۔

(ہینڈ آؤٹ 538 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, December 6, 2022