پنجاب پولیس کے 329سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی 

Dec 03, 2022

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے،جس کے پیش نظر سنٹرل پولیس آفس میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی کے لیے محکمانہ پروموشن بورڈ کے اجلاس کا انعقادکیا گیا۔ مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے سب انسپکٹرز کی محکمانہ ترقیوں کے کیسز زیر غور آئے۔پروموشن بورڈ کے پینل میں شامل افسران نے سب انسپکٹرز کے پیشہ ورانہ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبہ بھر کے 329سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون شہزادہ سلطان نے ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ترقی پانے والے سب انسپکٹرز میں لاہور کے42، راولپنڈی 89، ملتان 82، ڈی جی خان 43، گوجرانوالہ 26، فیصل آباد 19، سرگودھا کے 12، شیخوپورہ کے 6، بہاولپور6، ساہیوال 3اور پولیس کالج سہالہ کا 1سب انسپکٹر شامل ہے۔

(روز نامہ پاکستان)

**********