پنجاب پولیس کی آئی ٹی برانچ شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمین کو خدمات کی فراہمی میں پیش پیش

پنجاب پولیس کی آئی ٹی برانچ شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمین کو خدمات کی فراہمی میں پیش پیش
پنجاب پولیس آئی ٹی برانچ کی تیار کردہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم موبائل ایپ (APP  HRMIS) کا بہترین آغاز
پنجاب پولیس ہرمس موبائل ایپلی کیشن کو پہلے روز 17 ہزار سے زائد اہلکاروں نے ڈاؤن لوڈ کرکے لاگ اِن کرلیا۔
اہلکاروں نے ہرمس ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے محکمانہ پروفائل اور دفتری امور سے متعلق  فیچرز بارے آگاہی حاصل کی۔
اس ایپلی کیشن سے پیپر لیس ورکنگ اور محکمانہ امورکی تیز انجام دہی کو فروغ ملے گا۔ ڈی آئی جی آئی ٹی

پنجاب پولیس کی آئی ٹی برانچ شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمین کو خدمات کی فراہمی میں بھی پیش پیش ہے اور پنجاب پولیس آئی ٹی برانچ کی تیار کردہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم موبائل ایپ (APP  HRMIS) کا ٹیسٹ رن بہترین انداز میں شروع ہوگیا ہے۔پنجاب پولیس ہرمس موبائل ایپلی کیشن کو پہلے روز 17 ہزار سے زائد اہلکاروں نے ڈاؤن لوڈ کرکے لاگ اِن کرلیا۔ اہلکاروں نے ہرمس ایپلی کیشن (APP  HRMIS) کے ذریعے اپنے محکمانہ پروفائل اور دفتری امور سے متعلق  فیچرز بارے آگاہی حاصل کی۔
ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی احسن یونس نے کہاکہ پنجاب پولیس ہرمس ایپلی کیشن (APP  HRMIS) کو پولیس ملازمین کی ویلفیئر اور مسائل کے ازالے کیلئے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس ایپلی کیشن سے پیپر لیس ورکنگ کو مزیدفروغ ملے گا اور دفتری امور سے متعلق اہلکاروں کے درجنوں مسائل ترجیحی بنیادوں پر باآسانی حل ہوسکیں گے۔ ڈی آئی جی آئی ٹی نے کہاکہ پولیس ملازمین میڈیکل بلز، تعلیمی وظائف سمیت ویلفیئر سے متعلق تمام واجبات کیلئے دفاترکے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، اہلکار اس موبائل ایپ کے ذریعے ویلفیئر واجبات اپلائی کر سکیں گے اور اس پر ہونے والی دفتری کاروائی بارے آگاہی بھی لے سکیں گے۔ پروموشن سنیارٹی، دفتری دستاویزات، این او سی، لاسٹ پے سلپ، پے اینڈ الاؤنس وغیرہ کا حصول بھی آسان ہوجائے گا اور کلرک مافیا کے حیلے بہانوں سے بھی نجات حاصل ہوجائے گی۔ ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس نے مزیدکہاکہ ابتدائی طور پر ہرمس موبائل ایپلی کیشن کا آغاز تجرباتی بنیادوں پر کیا گیا ہے، ملازمین سے حاصل ہونے والے فیڈ بیک کی روشنی میں اسے مزید اپ گریڈ کیا جائے گا۔

(ہینڈ آؤٹ 536 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, November 30, 2022