پنجاب پولیس آئی ٹی ڈویژن کی جانب سے فورس کی ویلفیئر، پیشہ ورانہ مسائل کے ازالے کیلئے نئی سروس کا آغاز

پنجاب پولیس آئی ٹی ڈویژن کی جانب سے فورس کی ویلفیئر، پیشہ ورانہ مسائل کے ازالے کیلئے نئی سروس کا آغاز
پنجاب پولیس ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی موبائل ایپ متعارف۔ تمام اہلکار ڈاؤن لوڈ کرکے استعمال کر سکیں گے۔
اس ایپ کے ذریعے آن ڈیوٹی و ریٹائرڈ افسران اپنا مکمل پروفائل دیکھ سکیں گے اور کسی قسم کی غلطی کو فوری دور کیا جا سکے گا۔  
ریٹائرڈ و شہداء کی فیملیز کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ ممکن ہو گا جبکہ اہلکار کسی بھی دی گئی سزا کے خلاف بروقت اپیل کر سکیں گے۔
ویلفئیر اخراجات کیلئے بروقت اپلائی کر سکیں گے اور درخواست پر ہونے والی کاروائی کا بروقت جائزہ لے سکیں گے۔
ابتدائی طور پر اس سروس کا آغاز تجرباتی بنیادوں پر کیا گیا، فورس سے حاصل فیڈ بیک کی روشنی میں اسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔ آئی ٹی ڈویژن پنجاب پولیس

پنجاب پولیس آئی ٹی برانچ کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفئیر، پیشہ ورانہ مسائل کے فوری ازالے کیلئے پنجاب پولیس ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم  (HRMIS) کی موبائل ایپ کا آغاز کردیا گیا ہے جو کہ خاص طور پر آن ڈیوٹی پولیس افسران کی ویلفئیر کیلئے بنائی گئی ہے۔  پنجاب پولیس ہرمس HRMIS ایپلی کیشن سے سپروائزری افسران فیلڈ میں تعینات فورس کو درپیش مسائل کی براہ راست نگرانی کے ساتھ ساتھ ان کا فوری ازالہ ممکن ہوسکے گا۔ اس سروس کے ذریعے افسران اپنی مکمل پروفائل دیکھ سکیں گے اور اگر اس میں کسی قسم کی غلطی ہو تو اسے دور کیا جا سکے گا۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے تمام پولیس اہلکار کسی بھی دی گئی سزا کے خلاف بروقت اپیل کر سکیں گے جبکہ ملازمین ویلفئیر سے متعلق اپنے تمام واجبات بھی اسی ایپ کے زریعے اپلائی کر سکیں گے۔اس ایپلی کیشن کی بدولت اہلکار و افسران دفاتر کا چکر لگائے بغیر پروموشن سنیارٹی، ویلفئیر سے متعلقہ تمام فنڈز، دفتری دستاویزات، این او سی، لاسٹ پے سلپ، پے اینڈ الاؤنس وغیرہ کیلئے اپلائی کرکے حاصل کرسکیں گے۔ ریٹائرڈ ملازمین کو درپیش مسائل کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر  ممکن ہو گا جبکہ شہداء کے ڈیٹھ سرٹیفیکٹس سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کا عمل مزید تیز رفتار ہو جائے گا۔  ابتدائی طور پر ہرمس موبائل ایپلی کیشن کا تجرباتی بنیادوں پر آغاز کیا گیا ہے۔ملازمین سے حاصل ہونے والے فیڈ بیک کی روشنی میں وقت کے ساتھ ساتھ اسے مزید اپ کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس ہرمس موبائل ایپلی کیشن کا آغاز پولیس ملازمین کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اب انہیں  تقرر وتبادلوں، شوکازنوٹسز، سزاوں کی اپیل، چھٹی سمیت دیگر درخواستوں، سروس ریکارڈ، پروفائل حاصل کرنے کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔ پنجاب پولیس آئی ٹی برانچ کی شروع کردہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی موبائل ایپ پلے سٹور پر موجود ہے وہاں سے ملازمین موبائل میں ڈاون لوڈ کرکے مخصوص بٹن سے رجسٹریشن حاصل کر سکیں گے۔ موبائل ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے بعد ملازمین اپنا ائی ڈی نمبر داخل کریں گے جسکے بعد او ٹی پی نمبر ائے گے جسکے تحت آپ خود اپنے آپ کو ایپ میں رجسٹرڈ کرلیں گے۔ ایپ میں سروس کا تمام ریکارڈ۔۔سزائیں۔۔تبادلے اور اپنا پروفائل چیک بھی کیا جا سکتا ہے۔ ملازمین کے تبادلے یا شوکاز یا سزا کی صورت میں ایپ کا نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔ شوکاز کا جواب دفاتر میں جمع کروانے کی بجائے ان لائن موبائل پر ہی جمع کروایا جاسکے گا۔ افسران اردل روم بھی ملازمین کو دفتر میں بلا کر کرنے کی بجائے ان لائن کرسکین گے۔۔ملازمین چھٹی لینے، تبادلے کی درخواست کرنا چاہتا ہے تو ایپ کے ذریعے اپلائی کرسکتاہے۔۔لازمین ایپ میں 72 مختلف اقسام کی درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی جس برانچ کے متعلقہ درخواست ہوگی اسکو نوٹیفکیشن موصول ہوجائے گا اور وہ مقررہ وقت میں اسکا جواب دینے کا پابند ہوگا۔

 

(ہینڈ آؤٹ 535 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, November 29, 2022