قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ کا نارووال میں مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ کا نارووال میں مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
قائم مقام آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
قائم مقام آئی جی پنجاب کا ڈی پی او نارووال کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ قائم مقام آئی جی پنجاب

قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کنور شاہ رخ نے نارووال میں مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے۔ قائم مقام آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ڈی پی او نارووال کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔  قائم مقام آئی جی پنجاب نے کہاکہ سپروائزری افسران متاثرین کی فیملی سے قریبی رابطہ رکھیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 534 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, November 29, 2022