پنجاب پولیس میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر بھرتیوں کے عمل کا آغاز ہو گیا۔

پنجاب پولیس میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر بھرتیوں کے عمل کا آغاز ہو گیا۔
قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ کی زیر صدارت پنجاب پولیس میں بھرتیوں کے لیے ریکروٹمنٹ بورڈز کا اہم اجلاس
صوبہ بھر میں ریکروٹمنٹ پراسیس کے لیے تمام اضلاع میں ریکروٹمنٹ بورڈز کی تشکیل مکمل
پہلے مرحلے میں کل 30 نومبر سے  20 اضلاع میں دستاویزات کی سکروٹنی کے بعد جسمانی و تحریری امتحان کا انعقاد ہوگا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت باقی ماندہ اضلاع میں 2 فروری سے بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔
قائم مقام آئی جی پنجاب کی بھرتی  کا عمل سو فیصد میرٹ اور شفافیت پر پورا کرنے کی ہدایت۔
قابلیت اور اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے جوانوں کو پولیس فورس کا حصہ بنایا جائے گا۔ قائم مقام آئی جی کنور شاہ رخ

قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔ قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے ہدایت کی ہے کہ پولیس فورس میں ٹریفک اسسٹنٹ، کانسٹیبلز، لیڈی کانسٹیبلز، ڈرائیور کانسٹیبلز اور وائرلیس آپریٹرز کی بھرتیوں کے عمل کو سو فیصد میرٹ اور شفافیت پر پورا کیا جائے۔ قائم مقام آئی جی کنور شاہ رخ نے کہا کہ قابلیت اور اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے جوانوں کو پولیس فورس کا حصہ بنایا جائے گا۔  انہوں نے تاکید کی کہ بھرتی کے لیے آنے والے امیدواروں کی سہولت کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں اور تمام مراحل مکمل غیر جانبداری اور جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق سر انجام دیا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں بھرتیوں کے حوالے سے ریکروٹمنٹ بورڈز کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں ٹریفک اسسٹنٹ، کانسٹیبل،  لیڈی کانسٹیبل، ڈرائیور کانسٹیبل اور وائرلیس آپریٹرز کی بھرتیوں کیلئے صوب کے تمام اضلاع میں ریکروٹمنٹ بورڈز کی تشکیل کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں کل 30 نومبر سے  20 اضلاع میں دستاویزات کی سکروٹنی کے بعد جسمانی و تحریری امتحان   کا انعقاد ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت باقی ماندہ اضلاع میں 2 فروری سے بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔ قائم مقام آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ریکروٹمنٹ بورڈ میں شامل افسران تمام مراحل کی خود نگرانی کریں اور میرٹ کے مطابق قابل اور اہل نوجوانوں کو منتخب کرکے پولیس فورس کا حصہ بنائیں۔۔ دوران اجلاس ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے ریکروٹمنٹ پراسس بارے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔ کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ، ڈی آئی جیز اور تمام اضلاع سے افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

(ہینڈ آؤٹ 533 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, November 29, 2022