قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس

قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس
صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، لانگ مارچ سکیورٹی، جرائم کے سد باب سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قائم مقام آئی جی پنجاب کی امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس کو ہائی الرٹ ہوکر فرائض ادا کرنے کی ہدایت
راولپنڈی میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پر امن انعقاد کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں۔ قائم مقام آئی جی پنجاب
راولپنڈی میں لانگ مارچ اور کرکٹ میچ کے پیش نظر ٹریفک روانی کا متبادل پلان تشکیل دیا جایے۔ قائم مقام آئی جی پنجاب
سٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم میں ملوث پیشہ ور مجرمان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔قائم مقام آئی جی کنور شاہ رخ
صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے واقعات کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن کیا جائے۔ قائم مقام آئی جی پنجاب
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کی ٹیموں کے ساتھ انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ قائم مقام آئی جی پنجاب

قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کنور شاہ رخ نے صوبہ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس کو ہائی الرٹ ہوکر فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں مزید تندہی و فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کریں اورجرائم کی روک تھام کے حوالے سے جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے۔ کنور شاہ رخ نے ہدایت کی کہ راولپنڈی میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پر امن انعقاد کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں اورکھلاڑیوں اور میچ آفیشلز سمیت تمام غیر ملکی مہمانوں کی سکیورٹی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ قائم مقام آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ہوٹل، اسٹیڈیم کے گردونواح اور ملحقہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں، ٹریفک انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے قائم مقام آئی جی پنجاب نے کہاکہ راولپنڈی میں لانگ مارچ اور کرکٹ میچ کے پیش نظر ٹریفک مینجمنٹ کا موثرمتبادل پلان تشکیل دیا جایے اور کسی شاہراہ کو غیر ضروری طور پر بند نہ کیا جائے، پولیس اورٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔ قائم مقام آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم میں ملوث پیشہ ور مجرمان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور سماج دشمنوں عناصر کو پابند سلاسل کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، لانگ مارچ سکیورٹی، جرائم کے سد باب سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے کہاکہ صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے واقعات کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن کیا جائے اور دھاتی ڈور و پتنگیں تیار کرنے، خریدو فروخت اور استعمال کرنے والے قانون شکنوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور شیخوپورہ ریجنز پتنگ بازی کے خلاف خصوصی اقدامات کریں اور چھپ کر پتنگ بازی کرنے والے قانون شکنوں کو پابند سلاسل کیا جائے۔ قائم مقام آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کی ٹیموں کے ساتھ انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے اور شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث فیکٹریوں، بھٹہ مالکان کے خلاف آپریشن میں دیگر اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

 

(ہینڈ آؤٹ 531 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Friday, November 25, 2022