مختلف بیماریوں میں مبتلا 28 اہلکاروں کی 40 لاکھ کی مالی امداد

Nov 25, 2022

پنجاب پولیس کی ویلفیئر برانچ فورس میں شامل اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہے اور اسی حوالے سے مختلف عارضوں کے شکار اہلکاروں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے فنڈ جاری کر دئیے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس کی ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے مختلف عارضوں کے شکار28اہلکاروں کی طبی امداد کی منظوری دی۔ ان ملازمین کو علاج معالجے کے اخراجات کیلئے مجموعی طور پر40لاکھ، 73ہزار، 705 روپے دے دئیے گئے۔
پی ایچ پی ملتان ریجن کے کانسٹیبل کو عارضہ کینسر کے علاج کیلئے 6لاکھ سے زائد رقم دی گئی۔ کینسر کے شکار راولپنڈی کے دو اہلکاروں کے لواحقین کو فی کس 5لاکھ روپے دئیے گئے۔ فی کس ایک لاکھ سے زائد رقم مجموعی طور پر 11اہلکاروں کو ادا کی گئی جبکہ باقی ملازمین کے میڈیکل بلز بھی ادا کر دیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئرمحمد فاروق مظہرنے کہاکہ ویلفیئر برانچ پولیس فورس کی ویلفیئر اور دیکھ بھال کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

(روز نامہ سٹی 42)

**********