پنجاب پولیس کی ویلفیئر برانچ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل /مزید فنڈ جاری کر دئیے گئے

پنجاب پولیس کی ویلفیئر برانچ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل /مزید فنڈ جاری کر دئیے گئے
پنجاب پولیس کی ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے مختلف عارضوں کے شکار28اہلکاروں کی طبی امداد کی منظوری دی۔
ان ملازمین کو علاج معالجے کے اخراجات کیلئے مجموعی طور پر40لاکھ، 73ہزار،705روپے دے دئیے گئے۔
شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین کے تین شہید کانسٹیبلزکے اہل خانہ کوگھرخریدنے کے لیے فنڈز فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔  
ویلفیئر برانچ پولیس فورس کی ویلفیئر اور دیکھ بھال کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر پنجاب

پنجاب پولیس کی ویلفیئر برانچ فورس میں شامل اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہے اور اسی حوالے سے مختلف عارضوں کے شکار اہلکاروں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے فنڈ جاری کر دئیے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس کی ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے مختلف عارضوں کے شکار28اہلکاروں کی طبی امداد کی منظوری دی۔ ان ملازمین کو علاج معالجے کے اخراجات کیلئے مجموعی طور پر40لاکھ، 73ہزار، 705 روپے دے دئیے گئے۔
پی ایچ پی ملتان ریجن کے کانسٹیبل کو عارضہ کینسر کے علاج کیلئے 6لاکھ سے زائد رقم دی گئی۔ کینسر کے شکار راولپنڈی کے دو اہلکاروں کے لواحقین کو فی کس 5لاکھ روپے دئیے گئے۔ فی کس ایک لاکھ سے زائد رقم مجموعی طور پر 11اہلکاروں کو ادا کی گئی جبکہ باقی ملازمین کے میڈیکل بلز بھی ادا کر دیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئرمحمد فاروق مظہرنے کہاکہ ویلفیئر برانچ پولیس فورس کی ویلفیئر اور دیکھ بھال کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور یہ اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔
مزید برآں ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئرمحمد فاروق مظہر کی زیر صدارت پنجاب سنٹرل پولیس آفس پنجاب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تین شہید کانسٹیبلز کی فیملیز کے لئے گھر خریدنے کیلئے فنڈز کی فراہمی کی حتمی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آرپی او شیخوپورہ اور گوجرانوالہ نے شیخوپورہ پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد رضوان، گوجرانوالہ کے شہید کانسٹیبل محمد رضوان اور منڈی بہاؤالدین پولیس کے شہید کانسٹیبل امتیاز احمد کی فیملیز کیلئے گھروں کی فراہمی کیلئے سنٹرل پولیس آفس سفارشات بھجوائی تھی، اسی حوالے سے ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئرمحمد فاروق مظہر کی زیر صدارت 18نومبر کو منعقدہ اجلا س میں گھر خریدنے کیلئے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔ تینوں شہید کانسٹیبلز کو 13.5ملین روپے فی کس کی لاگت سے گھر فراہم کئے جائیں گے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز رائے بابر سعید نے بطور ممبر شرکت کی۔

(ہینڈ آؤٹ 530 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Thursday, November 24, 2022