پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل کی357آسامیوں پر بھرتی کیلئے اشتہار جاری

پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل کی357آسامیوں پر بھرتی کیلئے اشتہار جاری
مذکورہ آسامیوں پر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کی جائے گی۔
54سیٹیں ویمن کوٹے کے تحت خواتین جبکہ18سیٹیں مائینارٹی کوٹے کے تحت اقلیتی امیدواروں کیلئے مختص کی گئی ہیں۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے مسلمہ ادارے سے قانون کی ڈگری اور دو سالہ عملی تجربہ رکھنے والے لاء گریجویٹس مذکورہ سیٹوں پر اپلائی کرسکتے ہیں
بھرتی کے امیدوار مرد و خواتین لاء گریجویٹس آٹھ دسمبر تک پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کرسکتے ہیں۔
بھرتی سے متعلقہ تمام انفارمیشن اور قواعد و ضوابط جاری اشتہار میں موجود ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل کی 357خالی آسامیوں کو افسران کی بھرتی کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان آسامیوں پر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کا عمل مکمل کیا جارہا ہے اوربھرتی کیلئے درکار مطلوبہ ڈگری، تجربہ سمیت تمام تفصیلات جاری کردہ اشتہار میں بیان کردی گئی ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ انسپکٹرلیگل کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا اشتہار آج 23نومبر کو نامور قومی اخبارات میں بھی شائع ہوگیا ہے جبکہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے جہاں سے بھرتی کے خواہش مند نوجوان لاء گریجویٹس بذریعہ آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ جاری کردہ اشتہار کے تحت آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ آٹھ دسمبر ہے جبکہ اپلائی کیلئے مرد وخواتین امیدواروں کیلئے درکار مطلوبہ دستاویزات کی تمام تفصیل بھی اشتہار میں موجود ہے۔اشتہار کے مطابق 357سیٹوں میں سے 54ویمن کوٹے کے تحت خواتین امیدوارو ں جبکہ مائینارٹی کوٹے کے تحت اقلیتی امیدواروں کیلئے 18سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ مذکورہ سیٹوں پر ریگولر اور آل اوور پنجاب بنیاد پربھرتی کی جائیں گی۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے مسلمہ ادارے سے قانون کی ڈگری اور دو سالہ عملی تجربہ رکھنے والے لاء گریجویٹس مذکورہ سیٹوں پر اپلائی کرسکتے ہیں۔ انسپکٹر لیگل کی سیٹوں پر بھرتی کیلئے امیدواروں کو عملی امتحان پاس کرنا ہوگا جس کا سلیبس اور نمبروں کی تفصیل بھی اشتہارمیں بیان کر دی گئی ہے۔ امیدواروں کی سہولت کیلئے بھرتی اشتہار پنجاب پولیس کی آفیشل ویب سائٹ اور آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی موجود ہے تاہم آن لائن اپلائی کا عمل پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ سے مکمل ہوگا۔.

 

(ہینڈ آؤٹ 529 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, November 23, 2022