قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ کا نواں کوٹ کے علاقے میں ڈور پھرنے سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ کا نواں کوٹ کے علاقے میں ڈور پھرنے سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
قائم مقام آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
قائم مقام آئی جی کنور شاہ رخ کی جاں بحق شہری کے لواحقین سے اظہار تعزیت 
قائم مقام آئی جی نے ڈی آئی آپریشنز لاہور کو واقعہ کی انکوائری کرنے کا حکم
لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں ۔ قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ

قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کنور شاہ رخ نے لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں ڈور پھرنے سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ قائم مقام آئی جی کنور شاہ رخ نے جاں بحق شہری کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ۔ انہوں نے ڈی آئی آپریشنز لاہور کو واقعہ کی انکوائری کرنے کا حکم بھی دیا ۔ قائم مقام آئی جی پنجاب نے آر پی او ، ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات یقینی بنائے جائیں اور خطرناک کھیل و کاروبار میں ملوث قانون شکنوں کو زیرو ٹالرینس کے تحت پابند سلاسل کروا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں ۔ 

(ہینڈ آؤٹ 527 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Sunday, November 20, 2022