قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ کا شیخوپورہ میں کار پر فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
قائم مقام آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
قائم مقام آئی جی پنجاب کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم
فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ کنور شاہ رخ
ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ کنور شاہ رخ
قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کنور شاہ رخ نے شیخوپورہ میں کار پر فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران مقتولین کی فیملیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی فی الفور فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
(ہینڈ آؤٹ 526 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************