قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ کا جہانیاں میں فائرنگ سے دو طلباء کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ کا جہانیاں میں فائرنگ سے دو طلباء کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
قائم مقام آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
قائم مقام آئی جی پنجاب کا ڈی پی او خانیوال کو ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم
فائرنگ کرنے والے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ کنور شاہ رخ

قائم مقام انسپکٹر  جنرل پولیس پنجاب کنور شاہ رخ نے خانیوال کے علاقے جہانیاں میں فائرنگ سے دو طلباء کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے ڈی پی او خانیوال کو ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ  فائرنگ کرنے والے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ کنور شاہ رخ نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران مقتولین طلبا کی فیملیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 525 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Thursday, November 17, 2022