محکمہ سی ٹی دی پنجاب اور سول حساس ادارے کی کلر سیداں روڈ راولپنڈی پر اہم کاروائی،

محکمہ سی ٹی دی پنجاب اور سول حساس ادارے کی کلر سیداں روڈ راولپنڈی پر اہم کاروائی،
سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید پر خود کش حملے کا سہولت کار دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار
گرفتار شخص کی شناخت عبداللہ خان کے نام سے ہوئی جو کہ ڈھڈیال ضلع میر پور آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔
ملزم عبداللہ خان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ مذکورہ دھماکہ خیز مواد ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد تخریب کاری کیلئے لے جارہا تھا۔
ملزم کاتعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور افغانستان مرکز سے تربیت یافتہ ہے۔
 ملزم کے سسر مسعود الحق سیاکھوی اور برادر نسبتی (سالا) ابراہیم سیاکھوی اشتہاری ملزمان (POریڈ بک) اوربرطانیہ میں مقیم ہیں۔
ملزم کا گھر اور مدرسہ دہشت گردوں کی سہولت کاری، خود کش جیکٹ بنانے اور دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال ہوتارہا۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کہا ہے کہ محکمہ سی ٹی دی پنجاب اور سول حساس ادارے نے کلر سیداں روڈ راولپنڈی پر اہم کاروائی کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید پر خود کش حملے کے سہولت کارملزم کو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایاکہ خفیہ اطلاع پرمحکمہ سی ٹی دی پنجاب نے سول حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مشکوک شخص کو گرفتار کیا۔ گرفتار شخص کی شناخت عبداللہ خان کے نام سے ہوئی جو کہ ڈھڈیال ضلع میر پور آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔ملزم عبداللہ خان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ مذکورہ دھماکہ خیز مواد وہ ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد تخریب کاری کیلئے لے جارہا تھا۔ملزم کاتعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور افغانستان مرکز سے تربیت یافتہ ہے۔ ملزم مدرسہ ابراہیمیہ سیاکھ کا مہتمم ہے، ملزم کے سسر مسعود الحق سیاکھوی اور برادر نسبتی (سالا) ابراہیم سیاکھوی اشتہاری ملزمان (POریڈ بک) ہیں اور اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے سسر مسعود الحق سیاکھوی(POریڈ بک)کی ہدایت پر کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید (سابق وزیر داخلہ پنجاب) پر خود کش حملہ کرنے والے حملہ آور حمزہ شبیر عرف حافظ اور قاری سہیل جو POریڈ بک ہے کو اپنے پاس پناہ دی اوررہائش کا متعدد بار بندوبست کیا۔ قاری سہیل اس وقت افغانستان میں موجود ہے۔ ملزم نے قیصر مصطفٰی عرف کیپٹن نعمان جو کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید (سابق وزیر داخلہ پنجاب) پر حملے کا ماسٹر مائند تھا کو بھی اپنے پاس پناہ دی تھی، (قیصر مصطفٰی عرف کیپٹن نعمان اکتوبر2015میں راولپنڈی میں انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا)ملزم ان کے علاوہ بھی دہشت گردوں کو متعدد بار سہولت کاری فراہم کرتا رہا ہے۔ملزم کا گھر اور مدرسہ دہشت گردوں کی سہولت کاری، خود کش جیکٹ بنانے اور دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے،ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

 

(ہینڈ آؤٹ 523 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, November 15, 2022