پنجاب پولیس میں چونتیس برس خدمات سر انجام دینے والے ایس پی عابد عباس شاہ ریٹائر ہوگئے۔

پنجاب پولیس میں چونتیس برس خدمات سر انجام دینے والے ایس پی عابد عباس شاہ ریٹائر ہوگئے۔
قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے عابد عباس شاہ کوریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔
قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے ایس پی عابد عباس شاہ کی محکمہ پولیس کیلئے خدمات کو سراہا۔
ایس پی عابد عباس شاہ 1988 میں بطور انسپکٹر محکمہ پولیس کو جوائن کیا انہوں نے 34 برس پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دیں۔
ایس پی عابد عباس شاہ نے ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب منعقد کرنے پر قائم مقام آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کنور شاہ رخ نے کہاہے کہ فرض شناس اور قابل افسران واہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں جو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنی زندگی قانون کی عمل داری کیلئے وقف رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایس پی عابد عباس شاہ نے اپنی پوری سروس بھرپور ذمہ داری، محنت اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کی کی اور محکمہ کی جانب سے تفویض ہونے والے ہر ذمہ داری کو احسن طور پر ادا کرکے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی ثبوت پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ عابد عباس شاہ نے اپنے طویل کیرئیر میں مختلف اہم عہدوں پر عمدگی سے فرائض ادا کئے اور انسپکٹر سے ایس پی رینک تک ترقی حاصل کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں ایس پی عابد عباس شاہ کی ریٹائرمنٹ کی مناسبت سے سجائی گئی الوداعی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں چونتیس برس خدمات سر انجام دینے والے ایس پی عابد عباس شاہ ریٹائر ہوگئے اور اسی مناسبت سے سنٹرل پولیس آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے پیشہ ورانہ سروس پوری کرکے ریٹائرڈ ہونے والے ایس پی عابد عباس شاہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے ایس پی عابد عباس شاہ کی محکمہ پولیس کیلئے خدمات کو سراہا۔ ایس پی عابد عباس شاہ ان دنوں بطور ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ راولپنڈی ریجن فرائض سر انجام دے رہے تھے۔عابد عباس شاہ 1988 میں بطور انسپکٹر محکمہ پولیس کو جوائن کیا انہوں نے 34 برس پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دیں۔ایس پی عابد عباس شاہ نے راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شیخوپورہ کے اضلاع میں فرائض سر انجام دئیے۔ ایس پی عابد عباس شاہ نے ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب منعقد کرنے پر قائم مقام آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ویلفیئر اینڈ فنانس، انویسٹی گیشن، اسٹیبلشمنٹ، آئی اے بی، آپریشنز، سی ٹی ڈی، ٹریننگ اور پی ایچ پی برانچوں کے ایڈیشنل آئی جیز سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

(ہینڈ آؤٹ 524 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, November 15, 2022