بہادر خاتون سب انسپکٹر نے فرار ہو نیوالے ملزم دبوچ لیا

Nov 12, 2022

پنجاب پولیس حافظ آباد کی دلیر، نڈر اور بہادر بیٹی سب انسپکٹر مہوش اسلم نے حوا کی بیٹی کو ظلم کا شکار کرنے والے درندہ صفت انسان عبدلرزاق کو عدالت سے بھاگنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کر لیا،مہوش اسلم جیسی نڈر اور بہادر بیٹیاں قوم اورپنجاب پولیس کا فخر ہیں۔ ڈی پی او
مہوش اسلم کی ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔
۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد پولیس کی نڈر اور دلیر پولیس آفیسر مہوش اسلم نے ریپ کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر ملزم عبدالرزاق کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ملزم عبدالرزاق نے چند ماہ قبل شادی شدہ خاتون کو اغواء کر نے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ملزم عبدالرزاق نے عدالت عالیہ سے ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا۔عدالت عالیہ نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ملزم نے ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے بھاگنے کی ناکام کوشش کی،جس پر سب انسپکٹر مہوش نے ملزم کے بھاگنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ڈی پی او حافظ آباد نے سب انسپکٹر مہوش اسلم کی بہادری اور دلیری پر ان کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او حافظ آباد رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر مہوش اسلم نے حوا کی بیٹی کو ظلم کا شکار کرنے والے درندہ صفت انسان عبدلرزاق کو تن تنہا گرفتار کر کے قوم کی بیٹیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔مہوش اسلم جیسی نڈر اور بہادر بیٹیاں قوم اور پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔مہوش اسلم کی ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

( روز نامہ ایکسپریس)

***********