آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی عمرہ ادائیگی کیلئے 14 روزہ رخصت منظور، قائم مقام آئی جی پنجاب کا چارج ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ کنور محمد شاہ رخ کو مل گیا۔۔
کنور محمد شاہ رخ 10 نومبر سے 23 نومبر تک قائم مقام آئی جی پنجاب کے فرائض سر انجام دیں گے۔۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے عمرہ ادائیگی کیلئے حکومت پنجاب سے 14 روزہ رخصت لے لی ہے اور پنجاب حکومت نے قائم مقام آئی جی پنجاب کا چارج ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ کنور محمد شاہ رخ کو سونپ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی 10 نومبر سے 23 نومبر تک رخصت منظور کی گئی ہے اور انکی غیر موجودگی میں ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ کنور محمد شاہ رخ بطور آئی جی پنجاب فرائض سر انجام دیں گے۔۔ کنور محمد شاہ رخ ان دنوں ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ کنور محمد شاہ رخ پاکستان پولیس سروس کے گریڈ اکیس کے آفیسر ہیں۔ ان کا تعلق پولیس کے اٹھارویں کامن سے ہے۔
(ہینڈ آؤٹ 521 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
