تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا دوبارہ سے آغاز / پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان از سر نو تشکیل دیدیا۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا دوبارہ سے آغاز / پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان از سر نو تشکیل دیدیا۔
وزیر آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے شروع ہونے والے لانگ مارچ پر مجموعی طور پر 20 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس
پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو پنجاب پولیس کی خصوصی سکواڈ لانگ مارچ کے ابتدائی پوائنٹس پر پہنچا دیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس
لانگ مارچ کے دونوں قافلوں کے کینٹینرز پر بلٹ پروف شیشے اور روسٹرم پہنچا دیئے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس
لانگ مارچ روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے، لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ سکیورٹی ایس او پیز
اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات جاری۔۔

پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور اس حوالے سے سکیورٹی انتظامات کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے شروع ہونے والے لانگ مارچ پر مجموعی طور پر 20 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو پنجاب پولیس کے خصوصی سکواڈ لانگ مارچ کے ابتدائی پوائنٹس پر پہنچا دیا گیا جبکہ لانگ مارچ کے دونوں قافلوں کے کینٹینرز پر بلٹ پروف شیشے اور روسٹرم بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عمل در آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں اور لانگ مارچ کے کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے سکیورٹی ایس او پیز بارے مزید بتایا کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا، لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے جبکہ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی، سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں جبکہ شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی تاکہ شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

 

(ہینڈ آؤٹ 520 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Thursday, November 10, 2022