وزیر آباد سانحہ میں شواہد کی حفاظت کے حوالے سے بیان پر گجرات پولیس کی وضاحت

وزیر آباد سانحہ میں شواہد کی حفاظت کے حوالے سے  بیان پر گجرات پولیس کی وضاحت
 افسوسناک سانحہ کے بعد پولیس نے  تھانہ سٹی وزیر آباد کے روزنامچہ میں حسب ضابطہ رپورٹ درج کی۔
وزیر آباد پولیس نے مضروبان کے میڈیکو لیگل سرٹیفیکیٹ حاصل کئے اور متوفی معظم کا پوسٹمارٹم کروایا گیا۔ ترجمان گجرات پولیس
پنجاب فرانزک ٹیموں نے بروقت پہنچ کر جائے وقوعہ سے تمام مہیا شواہد اکٹھے کیئے جو کہ محفوظ کیے گئے ہیں۔ ترجمان گجرات پولیس
  پورے کرائم سین کو تاحال مکمل محفوظ رکھا گیا ہے تاکہ کوئی بھی اہم  شہادت ضائع نہ ہو۔
 پولیس کی نفری چوبیس گھنٹے جائے وقوعہ کی حفاظت  کے لیے تین شفٹوں میں  ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے- ترجمان گجرات پولیس
شواہد بروقت اکٹھے نہ ہونے یا ضائع ہونے کا تاثر درست نہیں ہے۔ گجرات پولیس کی وضاحت۔

سانحہ وزیر آباد میں شواہد کی حفاظت کے حوالے سے گجرات پولیس نے وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک سانحہ کے بعد پولیس نے تھانہ سٹی وزیر آباد کے روزنامچہ میں وقوعہ کی حسب ضابطہ رپورٹ درج کی۔ وزیر آباد پولیس نے مضروبان کے میڈیکو لیگل سرٹیفیکیٹ حاصل کئے اور متوفی معظم کا پوسٹمارٹم بھی کروایا گیا۔ ترجمان گجرات پولیس نے کہا کہ پنجاب فرانزک ٹیموں نے بروقت پہنچ کر جائے وقوعہ سے تمام مہیا شواہد اکٹھے کیئے جو کہ محفوظ کیے گئے ہیں اور پورے کرائم سین کو تاحال مکمل محفوظ رکھا گیا ہے تاکہ کوئی بھی اہم شہادت ضائع نہ ہو۔  ترجمان گجرات پولیس نے بتایا کہ پولیس کی نفری چوبیس گھنٹے جائے وقوعہ کی حفاظت کے لیے تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔ گجرات پولیس نے مزید وضاحت کی کہ شواہد بروقت اکٹھے نہ ہونے یا ضائع ہونے کا تاثر درست نہیں ہے۔

(ہینڈ آؤٹ 519 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, November 8, 2022