آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا فیصل آباد سیشن کورٹ بخشی خانے کے قریب فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔۔
سی پی او فیصل آباد کا جائے واردات کا دورہ، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔۔ ترجمان فیصل آباد پولیس
سپروائزری افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔ آئی جی پنجاب
انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے فیصل آباد سیشن کورٹ بخشی خانے کے قریب فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ترجمان فیصل آباد پولیس نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد جائے واردات پر فوراً پہنچ گئے اور پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سپروائزری افسران کو مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی اور انھوں نے کہا کہ متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق، فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس اہلکار تھا جس نے اپنے چچا زاد بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے فائرنگ کر کے دو افراد کوقتل کیا۔گرفتارملزم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
(ہینڈ آؤٹ 517 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
