آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او گجرات سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق 7 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق۔ ترجمان پنجاب پولیس
جاں بحق شہری کا نام معظم ولد نواز بتایا جارہا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس
اس واقعے سے متعلق ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب کی سی ٹی ڈی، آر پی او اور ڈی پی او گجرات کو خصوصی تفتیشی ٹیموں کے ذریعے واقعہ کی تفتیش مکمل کرنے کا حکم۔

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گجرات سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے وزیر آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کے افسوسناک واقعہ بارے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 7 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا۔ جاں بحق شہری کا نام معظم ولد نواز بتایا جارہا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اس واقعے سے متعلق ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی ٹی ڈی، آر پی او اور ڈی پی او گجرات کو خصوصی تفتیشی ٹیموں کے ذریعے واقعہ کی تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ واقعہ کی تحقیقات مکمل کرکے اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔

(ہینڈ آؤٹ 516 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Thursday, November 3, 2022