آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا پاکپتن میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے تین بھائیوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب،ڈی پی او پاکپتن کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم
مقامی پولیس کرائم سین یونٹ / پولیس فرانزک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے۔ ترجمان پاکپتن پولیس
آئی جی پنجاب کی ڈی پی او پاکپتن کو مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت
انصاف کی فوری فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب
-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے پاکپتن میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے تین بھائیوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکپتن پولیس نے بتایا کہ ملکہ ہانس کے گاؤں 72 ڈی میں کھوکھر برادری اور بلوچ برادری میں دیرینہ دشمنی اور مقدمہ بازی چل رہی تھی۔آج صبح تقریباً 8 بجے مقتولین ارشاد، تنویر اور ممتاز پسران خضر حیات 72 ڈی سے پاکپتن آ رہے تھے کہ مخالفین نے پل جمال کوٹ پر تین بھائیوں کو فائرنگ سے قتل کر دیا گیا۔مقامی پولیس کرائم سین یونٹ / پولیس فرانزک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے جبکہ پولیس نے مقتولین کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے DHQ ہسپتال منتقل کر دیا۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن کو مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ انصاف کی فوری فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ 514 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************