آئی جی پنجاب فیصل شاہکار سے پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ملازمین کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات
آئی جی پنجاب نے ویلفیئر برانچ کو پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
پولیس کے ریٹائرڈ ملازمین پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں محکمہ کو انکے تجربہ سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس ویلفیئر پالیسی 2022 کے تحت ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے بچوں کو میڈیکل، تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
ویلفیئر برانچ ریٹائرڈ ملازمین سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کرے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت
-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ پولیس کے ریٹائرڈ ملازمین پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں محکمہ کو انکے بیش قیمت تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ آئی جی پنجاب نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع میں ریٹائرڈ ملازمین سے رابطے میں رہیں اور انہیں درپیش مشکلات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے ڈ ی آئی جی ویلفیئر پنجاب کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نگرانی میں پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن، مالی امداد سمیت دیگر محکمانہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس ویلفیئر پالیسی 2022 کے تحت ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے بچوں کو میڈیکل، تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں اقدامات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ویلفیئر برانچ ریٹائرڈ ملازمین سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کرے تاکہ سروس پوری کرنے والے پولیس ملازمین کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرناپڑے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ملازمین سے ملاقات کے دوران کیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ملازمین کے وفد نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب کے مختلف ریجنز سے ریٹائرڈ پولیس ملازمین شامل تھے۔ریٹائرڈ ملازمین نے آئی جی پنجاب کو اپنے مختلف مسائل سے آگاہ کیا جن کے ازالے کیلئے آئی جی پنجاب نے احکامات جاری کئے۔ریٹائرڈ ملازمین نے مسائل کے حل کے لیے خصوصی ہدایات جاری کرنے پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں ڈی آئی جی ویلفیئر سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ 513 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
