آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا کاہنہ لاہور میں دشمنی کی بناء پر دو سگے بھائیوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی
آئی جی پنجاب کا ملزم کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
آئی جی پنجاب فیصل شاہکارنے کاہنہ لاہور میں دشمنی کی بناء پر دو سگے بھائیوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ملزم کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں جبکہ سیف سٹی کیمروں اور فزانزک شواہد کی مدد سے ملزم کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔آئی جی پنجاب نے افسران کو مزیدہدایت دی ہے کہ مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ 510 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************