آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر مامور شہید کانسٹیبل لیاقت علی کو خراج عقیدت

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر مامور شہید کانسٹیبل لیاقت علی کو خراج عقیدت
 
کانسٹیبل لیاقت علی دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جاملے۔ ترجمان پنجاب پولیس
 
شہید کانسٹیبل لیاقت علی 3 بیٹوں اور ایک بیٹی کے باپ تھے۔
 
آئی جی پنجاب کی ڈی پی او شیخوپورہ کو شہید کی فیملی کی دیکھ بھال کی ہدایت۔
 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل لیاقت علی کو فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او شیخوپورہ کو شہید کی فیملی کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا  کہ شہید کی فیملی کی تمام ضروریات کا بھرپور خیال رکھا جائے  اور انہیں زندگی کے کسی موقع پر تنہا نہ چھوڑا جائے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل لیاقت علی لانگ مارچ کے قافلے کے ساتھ ڈیوٹی کررہا تھا اقر اسی دوران حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ شہید کانسٹیبل لیاقت علی کا تعلق شیخوپورہ کے نواحی علاقہ خانقاہ ڈوگراں سے تھا۔ شہید کانسٹیبل 03 بیٹوں اور 01 بیٹی کا باپ تھا اور چھوٹی بیٹی کی عمر 07 سال ہے۔

(ہینڈ آؤٹ 509 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Sunday, October 30, 2022