آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا خانیوال تھانہ کہنہ کی حدود میں ملزم کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل سلیم شہزادکو خراج تحسین

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا خانیوال تھانہ کہنہ کی حدود میں ملزم کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل سلیم شہزادکو خراج تحسین
کانسٹیبل  سلیم شہزاد جیسے فرض شناس اہلکار و افسران محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
آئی جی پنجاب کا ڈی پی اوخانیوال کو کانسٹیبل  سلیم شہزاد  کے اہلخانہ سے قریبی رابطہ رکھنے کا حکم

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے خانیوال تھانہ کہنہ کی حدود میں ملزم کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل سلیم شہزادکو خراج تحسین پیش کیاہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے  کانسٹیبل  سلیم شہزاد جیسے فرض شناس اہلکار و افسران محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزم کو قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوخانیوال کو کانسٹیبل  سلیم شہزاد  کے اہلخانہ سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔شہید کانسٹیبل سلیم شہزاد نے سوگواران میں بیوہ اور چار بچے چھوڑے ہیں، سب سے بڑے بیٹے کی عمر 11  جبکہ چھوٹی بیٹی کی 5  برس ہے۔
 

(ہینڈ آؤٹ 507 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, October 26, 2022