آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا بہاولپور میں سوتیلے باپ کی جانب سے 2 سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس۔
آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
ڈی پی او بہاولپور کو ملزم کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم
سفاک ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے بہاولپور میں سوتیلے باپ کی جانب سے 2 سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بہاولپور کو ملزم کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا اور کہا کہ سفاک ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ 506 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
Press Release Date:
Tuesday, October 25, 2022