آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا دورہ فیصل آباد۔ پولیس لائنز میں جدید پولیسنگ کے پراجیکٹ”پولیس ویژن“ کا افتتاح کیا۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا دورہ فیصل آباد۔ پولیس لائنز میں جدید پولیسنگ کے پراجیکٹ”پولیس ویژن“ کا افتتاح کیا۔
”پولیس ویژن“ کے تحت شہر میں چار سو سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جو شہر کے مرکزی وحساس مقامات کی براہ راست مانیٹرنگ کریں گے۔
”پولیس ویژن“ میں تفتیشی افسران کی معاونت کیلئے موبائل ٹریکنگ یونٹ، وہیکل ٹریکنگ یونٹ، پکار 15 سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔
”پولیس ویژن“ میں جدید پولیسنگ کے حوالے سے بنائی گئی تمام موبائل ایپلی کیشنز کا مانیٹرنگ ڈیسک بنایا گیا ہے۔  
 آن لائن کچہری پولیس ویژن کا منفرد فیچر جس کے تحت سی پی او فیصل آبا د دور دراز شہریوں کے مسائل براہ راست سن سکیں گے۔
فیصل آباد پولیس کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ”پولیس ویژن“ میں خصوصی گیلری بنائی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب نے آر پی او آفس میں کرائم میٹنگ کی صدارت کے دوران اہم ہدایات جاری کیں۔
ریجن کے تمام اضلاع سے منظم جرائم کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب
سٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو پابند سلاسل کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔  آئی جی پنجاب
 صنفی جرائم کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرینس کے تحت سخت اقدامات میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔  آئی جی پنجاب

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہا ہے کہ '' پولیس ویژن فیصل آباد '' جدید پولیسنگ اور جرائم کنٹرول کے حوالے سے منفرد پراجیکٹ ہے جس سے فیصل آباد سٹی میں جرائم کنٹرول، حساس مقامات کی مانیٹرنگ اور سماجن دشمن عناصر کے خاتمے میں خصوصی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ”پولیس ویژن“ کے تحت شہر میں چار سو سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جو شہر کے مرکزی وحساس مقامات کی براہ راست مانیٹرنگ کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ”پولیس ویژن“ میں تفتیشی افسران کی معاونت کیلئے موبائل ٹریکنگ یونٹ، وہیکل ٹریکنگ یونٹ، پکار 15سمیت دیگر شعبے شامل ہیں جبکہ جدید پولیسنگ کے حوالے سے بنائی گئی تمام موبائل ایپلی کیشن کا مانیٹرنگ ڈیسک بھی اسی پراجیکٹ میں بنایا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ آن لائن کچہری پولیس ویژن کا منفرد فیچر جس کے تحت سی پی او فیصل آباد دور دراز شہریوں کے مسائل براہ راست سن سکیں گے۔ آئی جی نے فیصل آباد پولیس کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ”پولیس ویژن“ میں خصوصی گیلری کو سراہا جہاں شہداء اور غازیوں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ فیصل آباد ریجن کے تمام اضلاع سے منظم جرائم کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے اور سٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو پابند سلاسل کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔  آئی جی پنجاب نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے قلع قمع کیلئے روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کئے جائیں جبکہ صنفی جرائم کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرینس کے تحت سخت اقدامات میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پولیس لائنز فیصل آباد میں جدید پولیسنگ کے پراجیکٹ  '' پولیس ویژن  '' کے افتتاح اور آر پی او آفس میں کرائم میٹنگ کی صدارت کے دوران ریجن کے تمام افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔
پولیس لائن آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی۔ آئی جی پنجاب نے طارق مجاہد شہید پولیس لائن فیصل آباد میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔ سی پی او فیصل آباد نے آئی جی پنجاب کو فیصل آباد پولیس کے جدید پراجیکٹ بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ”پولیس ویژن“ میں میڈیا چینلز اور ڈیجیٹل میڈیا ذرائع کی چوبیس گھنٹے لائیو مانیٹرنگ کیلئے خصوصی سیل بنایا گیا ہے۔ پولیس لائنز دورہ کے بعد آئی جی پنجاب نے آ ر پی او آفس میں کرائم میٹنگ کی صدارت کے دوران اہم ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کا ہر جوان اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کرے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او ہاؤس میں یادگار شہدا کا افتتاح کیا اور شہدا کے بچوں سے پودے بھی لگوائے۔۔ آئی جی پنجاب نے شہداء کے بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ آئی جی پنجاب نے پولیس لائن دربار میں جوانوں کے مسائل سنے اور حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔ شہدائے پولیس کی فیملیز سے سی پی او ھاؤس میں ملاقات کی اور مسائل دریافت کیے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہدائے پولیس کی فیملی ہماری  فیملیز ہیں اُن کی ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہے.اس موقع پر آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر معین مسعود، سی پی او فیصل آباد عمر سعید ملک سمیت ریجن کے تمام اضلاع  کے ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 

(ہینڈ آؤٹ 505 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Tuesday, October 25, 2022