آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا کوٹ ادو میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین نوجوانوں کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا کوٹ ادو میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین نوجوانوں کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس۔
آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
آئی جی پنجاب کا فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب
سپروائزری افسران متاثرہ فیملیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔ آئی جی پنجاب
لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کوٹ ادو میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین نوجوانوں کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ فیملیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 504 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Monday, October 24, 2022