آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری
 
ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن بورڈ اجلاس میں 11 آفس سپرٹنڈنٹس کی ترقیاں، نوٹیفکیشن جاری
 
اجلاس میں 5 آفس سپرنٹنڈنٹس کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ریگولر ترقی دینے کی منظوری
 
6 آفس سپرنٹنڈنٹس کی بطور آفیشیٹنگ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ترقی کی بھی منظوری دی گئی ۔
 
ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی ترقی پانے والے افسران کو پہلے سے زیادہ محنت اور لگن کے ساتھ فرائض ادا کرنے کی ہدایت ۔
 
محکمانہ ترقی کسی افسر کی عزت کے ساتھ ساتھ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب
 
 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ہر سطح پر سٹاف کی محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ پروموشن بورڈ کے اجلاس شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں اور ترقی کے اہل افسران ، اہلکاروں اور دیگر سٹاف کو ان کا جائز حق بلا تاخیر دیا جائے ۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن بورڈ اجلاس سنٹرل پولیس اجلاس میں منعقد کیا گیا جس میں 11 آفس سپرٹنڈنٹس کی ترقیوں کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں 5 آفس سپرنٹنڈنٹس کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ریگولر ترقی دینے کی منظوری دی گئی جبکہ 6 آفس سپرنٹنڈنٹس کی بطور آفیشیٹنگ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ترقی کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔ ریگولر ترقی پانے والے افسران میں سرفراز احمد ، محمد یوسف شاہد ، محمد سہیل انور ،منظور احمد اور محمد رمضان شامل ہیں جبکہ آفیشئیٹنگ بنیاد پر ترقی پانے والوں میں ولایت ، غلام معین الدین ، محمد شاہد مجید ، تصور حسین ، عبدالرحیم اور محمد اعجاز شامل ہیں ۔۔ اجلاس میں 14 افسران کے کیسز اے سی آرز مکمل نہ ہونے سمیت دیگر وجوہات کی بناء پر موخر کیے گئے۔ا جلاس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 2، اے آئی جی ایڈمن اور  رجسٹرار سی پی او نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے ترقی پانے والے افسران کو پہلے سے زیادہ محنت اور لگن کے ساتھ فرائض ادا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقی کسی افسر کی عزت کے ساتھ ساتھ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے لہذا تمام افسران زیادہ محنت ، دلجمعی اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض ادا کریں ۔۔

(ہینڈ آؤٹ 503 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Saturday, October 22, 2022