آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا ہلوکی لاہور میں خاتون سمیت دو افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا ہلوکی لاہور میں خاتون سمیت دو افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس۔
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکارنے ہلوکی لاہور میں خاتون سمیت دو افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے سینئر افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے اور ڈی آئی جی آپریشنز کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 499 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Wednesday, October 19, 2022