سرگودھا میں پولیس حراست میں مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ

سرگودھا میں پولیس حراست میں مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ
 
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔
 
ابتدائی تحقیقات کے بعد آئی جی پنجاب نے غفلت برتنے پر ڈی ایس پی بھلوال کو معطل کر دیا۔
 
ایس ایچ او صدر بھلوال سمیت پانچ پولیس اہلکار معطل، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او سرگودھا
 
اختیارات سے تجاوز کسی صورت قابل قبول نہیں ، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب 
 
 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے سرگودھا میں پولیس حراست میں مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد آئی جی پنجاب نے غفلت برتنے پر ڈی ایس پی بھلوال کو معطل کر دیا جبکہ ایس ایچ او صدر بھلوال سمیت پانچ پولیس اہلکار  کو بھی معطل کر دیا گیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو متاثرہ فیملی سے  قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انہیں انصاف کی فی الفور فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کسی صورت قابل قبول نہیں ، ایسے واقعات میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

(ہینڈ آؤٹ 497 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Monday, October 17, 2022