آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا ڈیفنس سی لاہور میں ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کے کانسٹیبل کی شہادت کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا ڈیفنس سی لاہور میں ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کے کانسٹیبل کی شہادت کے واقعہ کا نوٹس
سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب، ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم
ڈولفن اہلکار کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانو ن کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کے کانسٹیبل کی شہادت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ڈولفن اہلکار کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانو ن کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران شہید اہلکار کی فیملی سے قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی جلدفراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں۔

(ہینڈ آؤٹ 496 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Monday, October 17, 2022