چھ حلقوں میں الیکشن ،پنجاب پولیس کی بہترین خدمات

Oct 17, 2022

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے صوبے کے چھ اضلاع کے 1434 پولنگ اسٹیشنز میں ضمنی انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پر امن انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر ممکن سپورٹ اور تعاون فراہم کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے چھ حلقوں میں 23 ہزار پولیس اہلکاران و افسران نے ہائی الرٹ ہو کر  سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دئیے اور پولیس اہلکاروں نے بھرپور محنت اور فرض شناسی کے ساتھ شفاف اور پرامن انتخابی عمل کو یقینی بنایا۔۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار سنٹرل پولیس آفس میں قائم الیکشن کنٹرول روم میں لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی خود نگرانی کرتے رہے جبک الیکشن والے اضلاع کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے الیکشن سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی۔  
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ الیکشن کے پر امن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس نے جامع حکمت عملی کے تحت سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے، ضمنی انتخابات کے چھ حلقوں کے تمام 1434 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن سامان اور بیلٹ باکسز کی بحفاظت ترسیل کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ خواتین کے پولنگ بوتھوں پر لیڈی اہلکاروں تعینات کیا گیا اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے کسی جگہ پولنگ کا عمل متاثر نہیں ہونے دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، مسلح گارڈ رکھنے اور لڑائی جھگڑے سمیت ہر خلاف ورزی پر بلا امتیاز زیرو ٹالرینس کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی گی۔ حساس اضلاع میں اینٹی رائٹ اور ریزور اہلکاروں کے اضافی دستے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اسٹینڈ بائی رہے اور رزلٹس آنے کے بعد بھی نقص امن کا باعث بننے والے عناصر قانون کی گرفت میں ہونگے۔

(روزنامہ نئی بات)

*************