آئی جی کا طاہر حمید قریشی کے قتل کا نوٹس، آرپی او ملتان سے رپورٹ طلب

Oct 16, 2022

نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے ملتان میں سیاسی پارٹی کے رہنما طاہر حمید قریشی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او رملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، ملتان میں سیاسی پارٹی کے رہنما طاہر حمید قریشی کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے قتل کر دیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے سی پی اوملتان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لواحقین سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔

(روز نامہ پاکستان)

***************