شیخوپورہ میں ضمنی الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پولیس کاروائی، 3 افراد گرفتار۔ ڈی پی او فیصل مختار

شیخوپورہ میں ضمنی الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پولیس کاروائی، 3 افراد گرفتار۔ ڈی پی او فیصل مختار
دوران ناکہ بندی مشکوک گاڑی سے اسلحہ برآمد۔ بھکھی پولیس نے 3 افراد اسلحہ اور گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او فیصل مختار
گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ ڈی پی او فیصل مختار
الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز برادشت نہ کی جائے گی۔ ڈی پی او شیخوپورہ

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں جاری رہیں، اسی سلسلہ میں شیخوپورہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حلقہ پی پی 139 میں 3 افرادکو گرفتارکر لیا گیا۔ ڈی پی اوشیخوپورہ فیصل مختار نے بتایا کہ دوران ناکہ بندی بھکھی پولیس نے مشکوک گاڑی سے اسلحہ برآمدکر لیا اور تینوں افراد کو بمعہ اسلحہ اور گاڑی سمیت گرفتار کر لیاگیا۔ گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ڈی پی او شیخوپورہ نے مزید کہاکہ الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز برادشت نہ کی جائے گی اور آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر زیرو ٹالرینس کے تحت کاروائیاں جاری رہیں گی۔

(ہینڈ آؤٹ 495 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Sunday, October 16, 2022