پنجاب کے ضمنی انتخابات میں خلاف ورزی بارے الیکشن کمیشن کی جانب سے اسپیشل برانچ پنجاب کو لکھے گئے مراسلے کا معاملہ
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سے رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب کی اسپیشل برانچ کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت۔
الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ آئی جی پنجاب کی ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کو ہدایت
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں خلاف ورزی بارے الیکشن کمیشن کی جانب سے اسپیشل برانچ پنجاب کو لکھے گئے مراسلے کا معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی اورانھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ اہلکاروں کی جانب سے کسی قسم کی خلاف ورزی سامنے آنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
(ہینڈ آؤٹ 494 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************