آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کاملتان میں سیاسی پارٹی کے رہنما طاہر حمید قریشی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کاملتان میں سیاسی پارٹی کے رہنما طاہر حمید قریشی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس۔
آئی جی پنجاب نے آر پی او رملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
 فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کی سی پی اوملتان کولواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت۔
 لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔فیصل شاہکار

لاہور 14 اکتوبر۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے ملتان میں سیاسی پارٹی کے رہنما طاہر حمید قریشی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او رملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، ملتان میں سیاسی پارٹی کے رہنما طاہر حمید قریشی کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے قتل کر دیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے سی پی اوملتان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لواحقین سے قریبی رابطہ رکھا جائے اور انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 492 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Friday, October 14, 2022