تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں 20 کروڑ روپے اغوا برائے تاوان کا معاملہ
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد اجمل کی پولیس لائن میں پریس کانفرنس اس موقع پر ایس پی مدینہ ڈویژن محمد نبیل اور دیگر افسران موجود
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کے احکامات پر سی پی او فیصل آباد عمر سعید ملک کا ایکشن
مورخہ 13.10.22 کو سائل لیاقت علی ولد برکت علی سکنہ سعید کالونی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد نے تھانہ پیپلز کالونی میں درخواست دی کہ میری بیٹی مناہل بعمر 17/16 سال جو کہ کالج سے واپس نہ آئی ہے جس پر پولیس نے فوری مقدمہ22/1281 مورخہ 22/10/13 بجرم 365درج رجسٹر کیا۔سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد اجمل،کی سربراہی میں ایس پی مدینہ ٹاؤن محمد نبیل کی زیرنگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنیکل زرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے 10 گھنٹوں کے قلیل وقت میں اغوا ہونے والی طالبہ کو نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ سیبحفاظت بازیاب کروالیا اور ملزم ابرار کو موقع سے گرفتار کر لیا ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ملزم نے مغویہ مناہل کو فیس بک پر دوستی کر کے ٹریپ کیا اور اغواء کا پلان کیا اس اغواء میں ملزم ابرار کے ساتھ اس کا دوست طیب بھی شامل تھا ملزم نے بتایا کہ میں نے اور میریدوست طیب نے بذریعہ کار پنجاب کالج فار وویمن جڑانوالہ روڑ سے مغویہ مناہل کو کالج سے واپسی پر زبردستی گاڑی میں اغواء کر لیا تھا اور نارنگ منڈی شیخوپورہ میں کرایہ کے ایک مکان میں لے گئے۔ملزمان نے دوبئی میں مقیم اپنے ایک ساتھی عمیر سے مغویہ کے گھر بذریعہ فون کال 20 کروڑ روپے کے تاوان کی ڈیمانڈ کی کال کروائی۔ ملزم کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔سی پی او فیصل آباد نے پولیس ٹیم کو شاباشی دی اور کہا کہ فیصل آباد پولیس عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیفیصل آباد کو کرائم فری بنانے کیلئے آئندہ بھی پولیس اسی جذبے اور محنت سے کام کرے گی۔
SI نوید احمد
پی آر او ٹو سی پی او فیصل آباد
(پریس ریلیز )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
