سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں اے آئی جی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ شعیب خرم جانباز نے انسپکٹر جاوید اقبال کو یادگاری شیلڈ دی۔
انسپکٹر جاوید اقبال 19 برس کی عمر میں 1982 میں لاہور پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے۔
اکتالیس سالہ سروس میں انسپکٹر جاوید اقبال نے مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او اور بطور انچارج فرائض عمدگی سے سر انجام دئیے۔
انسپکٹر جاوید اقبال گذشتہ تین برس سے انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ، سنٹرل پولیس آفس میں فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
-پنجاب پولیس میں 41 برس خدمات سر انجام دینے والے انسپکٹر جاوید اقبال پیشہ ورانہ سروس پوری ہونے پر ریٹائرڈہوگئے۔اسی مناسبت سے سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر جاوید اقبال کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اے آئی جی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ شعیب خرم جانباز نے ریٹائرمنٹ کے موقع پرانسپکٹر جاوید اقبال کو یادگاری شیلڈ دی۔تقریب میں موجود افسران و دیگر سٹاف نے انسپکٹر جاوید اقبال کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔
انسپکٹر جاوید اقبال 14 اکتوبر 1962 میں نارووال میں پیدا ہوئے، 19 برس کی عمر میں 1982 میں لاہور پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے۔اکتالیس سالہ سروس میں انسپکٹر جاوید اقبال نے مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او اور بطور انچارج فرائض عمدگی سے سر انجام دئیے۔ انسپکٹر جاوید اقبال گذشتہ تین برس سے انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ، سنٹرل پولیس اآفس میں فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ انسپکٹر جاوید اقبال ساٹھ سال کی عمر میں اکتالیس سال سروس مکمل کرنے کے بعد 13 اکتوبر کو ریٹائر ہوئے۔ الوداعی تقریب منعقد کرنے پر انسپکٹر جاوید اقبال نے سینئرافسران اور دیگر سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔
(ہینڈ آؤٹ 491 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

