آئی جی کا ساہیوال میں پولیس اہلکار کے شہری کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس

Oct 13, 2022

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے ساہیوال میں معمولی جھگڑے پر پولیس اہلکار کی جانب سے شہری کو قتل کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او ساہیوال کو پولیس اہلکار کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

مزید برآں پاکپتن میں شہید سب انسپکٹر محمد سرور اکرم کے گھر دورے کے بعد آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے آر پی او آفس ساہیوال کا دورہ بھی کیا اور آر پی او آفس میں مختلف شعبوں کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔

(روزنامہ پاکستان)

***************